Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ میرا نے تنازعات کا شکار رہنے کی وجہ بتادی

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے خود سے متعلق تنازعات کے بارے میں بات چیت کی
شائع 15 جولائ 2023 09:41pm

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکاروں کے بارے میں ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا ہے اور خود سے متعلق تنازعات کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

اداکارہ میرا نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے اور وہ کئی وجوہات کی بنا پر میڈیا میں توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ شان اور معمر رانا کے ساتھ فلمیں کرنے سے لے کر ٹیلی ویژن پر کام کرنے اور متعدد تنازعات کی وجہ سے میرا مشہور ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں میرا نے انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکاروں کے بارے میں بات کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب وہ انڈسٹری میں بہت زیادہ مسابقت محسوس کر رہی ہیں اور اس مقابلے کی وجہ سے وہ روزمرہ بہتری لانے کے لیے خود پر کام کر رہی ہیں۔

میرا نے اس بارے میں بھی بات کی کہ وہ اپنے کیریئر میں اتنے تنازعات میں کیوں رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جو بھی کرتی ہیں وہ خبروں کا حصہ بن جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کے واقعات کا خبر بننا بھی شاید ’میرا‘ ہونے کی سزا ہے۔

Actor Meera