Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی جہانگیر ترین کے گھر آمد، بھائی کی وفات پر تعزیت

شہباز شریف نے عالمگیر ترین کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2023 08:37pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ استحکام پارٹی جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم آج سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کے ماڈل ٹاؤن میں واقع گھر پہنچے۔

شہباز شریف نے جہانگیر ترین سے ان کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری ، نعمان لنگڑیال اور جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف اور معروف کاروباری شخصیت جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے گھر میں خودکشی کرلی تھی۔ لاہور پولیس کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی جس میں انہوں نے اپنی بیماری اور تکالیف کا ذکر بھی کیا۔

lahore

Jahangir Tareen

PM Shehbaz Sharif

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

alamgir tareen