Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یورپی یونین پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی

"پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد" پروگرام میں سانحہ 9 مئی کی بھرپور مذمت کی گئی
شائع 15 جولائ 2023 04:31pm
European Union Pakistan Friendship Federation Portugal rally to express solidarity with Pak Army

یورپی یونین پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی، جس میں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

صدر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن پرتگال قاسم شاہ کی زیر صدارت ”پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد“پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سانحہ 9 مئی کی بھرپور مذمت کی گئی۔

تقریب کے شرکا نے 9 مئی کے مجرموں اور سہولت کاروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی نوعیت کی ایک منفرد ریلی بھی نکالی، شرکا نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کے دیگر افسران کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

ریلی کے شرکا نے “پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

pakistan army

GHQ Attack

jinah house attack

MAY 9 RIOTS