Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف غیرملکی سیلیبرٹیز نے مشرقی انداز کیوں اپنا لیا

صبور اکرم بین الاقوامی شخصیات کو پاکستان لے آئے
شائع 15 جولائ 2023 03:55pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

پاکستانی آئی ٹی ایکسپرٹ صبور اکرم نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ ستاروں کو خالصتاً مشرقی اندازمیں ڈھال دیا۔

سلینا گومز، شاہ رخ خان اور لیونل میسی لیڈی ڈیانا اور میڈونا کے علاوہ عمران خان جیسی مشہور شخصیات کی روایتی لباس میں تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

لیکن حقیقتاً ایسا ہوتا تو کیا ہی بات تھی، مصنوعی ذہانت کا کمال یہ تصاویر پاکستان کے آئی ٹی ایکسپرٹ صبوراکرم کی تخلیق ہیں۔

ان تصوراتی تخلیقات میں روایتی شلوار قمیض میں ملبوس امریکی گلوکارہ سلینا گومز اور کوئٹہ کی پتھریلی پہاڑیوں کے درمیان سوٹ میں بالی ووڈ آئیکون شاہ رخ خان شامل ہیں.

فٹ بال لیجنڈ لیونل میسی کو بھی مویشیوں کے ساتھ آرام دہ منظر میں دکھایا گیا ہے۔

صبور نے لیڈی ڈیانا، امریکی گلوکارہ میڈونا اور سابق وزیراعظم و کرکٹر عمران خان کو بھی نیا روپ دیا ہے،

مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

hollywood

Celebrities

Bollywood actress

entertainment