Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کی کاروائیاں، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد گرفتار

دہشتگردوں کی گرفتاری گوجرنوالہ اور ملتان سے عمل میں لائی گئی، سی ٹی ڈی
شائع 15 جولائ 2023 03:47pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کاروائیاں کرکے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے تحت پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، دہشت گردوں کی گرفتاری گوجرنوالہ اور ملتان سے عمل میں لائی گئی۔

ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ سے کالعدم تنظیم داعش کا اہم کمانڈر ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، موبائل فون، اسلحہ اور افغان شناختی کارڈ برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت حنیف ، سید عرف سیدو، طارق، خالد اور عبدالستار کے ناموں سے ہوئیں۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

Punjab police

CTD Punjab

Punjab Law and Order Situation