Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے 2 سابق ایم پی ایز احاطہ عدالت سے گرفتار

ارباب وسیم حیات اور ملک واجد قبل از گرفتاری درخواست ضمانت کے لئے عدالت میں پیش ہوئے تھے
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2023 04:29pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی درخواست ضمانت مسترد کردی، پولیس نے دونوں ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق اراکین اسمبلی ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی درخواست ضمانت پر سماعت جج عامر نذیر نے کی۔

سابق ایم پی ایز ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے آج عدالت میں پیش ہوئے۔

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست مسترد کر دی جس کے بعد پولیس نے دونوں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ 9 اور 10 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایمز ارباب وسیم اور ملک واجد کیخلاف تھانہ خان رازق میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے دونوں نے انسداد دہشت گردی عدالت میں قبل از گرفتاری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS