Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیض حمید صدام حسین کی طرح 20 سال حکمرانی کرنا چاہتے تھے، فیصل واوڈا

'چیئرمین پی ٹی آئی صدارتی نظام حکومت چاہتے تھے'
شائع 15 جولائ 2023 01:17pm
Faiz Hameed wanted to sit for 20 years like Saddam himself: Faisal Vawda - Aaj News

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید نے آرمی چیف بننے کے بعد ملک میں مارشل لاء لگا کر پی ٹی آئی چیئرمین کو معزول کرنے اور آئندہ 20 سال تک ملک پر حکمرانی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

آج نیوز پر شوکت پراچہ کے پروگرام ’رُوبرو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ، ”ہمیں پہلے دن سے ہی یقین تھا کہ جنرل فیض مارشل لا لگا کر پی ٹی آئی کے چیئرمین کو ہٹا کر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور پھر 20 سال تک ملک پر حکومت کرنا چاہتے ہیں جس طرح صدام حسین نے عراق پر حکومت کی تھی“۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے احتجاج اور دھرنے دیے کیونکہ وہ صدارتی طرز کی حکومت چاہتے تھے اور سابق جاسوس کو آرمی چیف بنانے کے خواہشمند تھے۔

فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ جنرل فیض نے ملک پر قبضہ کرنے کے لیے صدارتی نظام کو بیٹ کے طور پر استعمال کیا۔ پی ٹی آئی حکومت کے آخری 6 ماہ کے دوران عمران خان کو متعدد مواقع پر حوالہ دیا گیا کہ جمہوریت پاکستان کے لیے موزوں نہیں ہے۔

کسی کا نام لینے سے انکار کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت میں کم از کم چار سے پانچ افراد میگا کرپشن میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں حکومت میں زیادہ وقت ملتا تو ہم مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے زیادہ کرپشن کرتے۔

سابق وفاقی وزیر نے نیشنل کرائم ایجنسی کے معاملے پر بھی بات کی اور دعویٰ کیا کہ یہ اس وقت کی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے ایک مہر بند لفافہ دکھایا اور اس پر دستخط کرنے کو کہا۔

فیصل واوڈا نے خیال ظاہرکیا کہ عمران خان کے لیے عام انتخابات میں حصہ لینا مشکل ہوگا کیونک توشہ خانہ اور این سی اے کیسز کے نتیجے میں وہ نااہل ہو سکتے ہیں۔

لیکن انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ اپنی پارٹی کے کسی فرد کو جماعت پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ جہاں تک میں چیئرمین پی ٹی آئی کو جانتا ہوں وہ گاڑی کا اسٹیئرنگ وہیل کسی کو دینے کے بجائے پھینک دیں گے۔

واوڈا نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم کو آئندہ انتخابات میں ٹکٹ دینے کے لیے لوگ نہیں ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے رہنما ان کے ساتھ ہیں۔ لوگ ان کی پارٹی کا ٹکٹ نہیں لیں گے۔ آنے والے دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ ان کے قریبی لوگ ان کو چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے کچھ بھی یقینی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ، ’تاہم میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ زیادہ تر امیدوار آزاد ہوں گے اور کسی بھی پارٹی کو سادہ اکثریت حاصل نہیں ہوگی پاکستان میں اگلے 20 سال تک مخلوط حکومت رہے گی‘۔

pti

imran khan

PPP

shahzad akbar

faisal vawda

NCA

politics

Toshakhana Criminal Case

NATIONAL CRIME AGENCY