Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم کے ساتھ برگر،شیک اور ڈونٹ بھی گلابی

'باربی' کی ریلیز سے قبل ہی جادو سر چڑھ کر بولنے لگا
شائع 15 جولائ 2023 12:42pm

برگر کنگ برازیل نے فلم ’ باربی’ کی ریلیز کا جشن منانے کے لیے اپنے برگر اور شیک کو بھی گلابی کردیا۔ فلم کی افتتاحی تقریب سے قبل برازیل کے برگر کنگ نے جنوبی امریکی ملک میں دستیاب باربی کومبو کی رونمائی کی جس میں باربی تھیم والا برگر دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

بار بی برگر کی خاص بات اس کی ساس ہے جو گلابی رنگ کی ہی ہے ۔ فاسٹ فوڈ کمپنی نے سوشل میڈیا پراعلان کیا کہ یہ بار بی کومبو ڈائن ان، ڈرائیو تھرو یا ڈلیوری کے ذریعے محدود وقت کے لیے دستیاب ہوگا۔

کمپنی نے ٹویٹ میں بتایا کہ ’برازیل بھر سے باربیز،اس خبر کو دیکھیں جو باربی لینڈ سے براہ راست ہمارے آؤٹ لیٹ پر آکر یہ منفرد برگر کھا سکتی ہیں۔

اس مِیل میں ایک ’گلابی برگر‘ شامل ہے جسے بیکن اور چیڈرچیزاور گلابی چٹنی کے ساتھ بنایا گیا ہے ساتھ میں فرنچ فرائز اور گلابی شیک اورگلابی ڈوٹنٹ سرو کیا جارہا ہے۔ کومبو کی سب سے خاص بات اسکی منفرد پیکنگ ہے۔

گریٹا گرویگ کی فلم ’باربی‘ رواں ماہ کے آخر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ فلم کی ممکنہ کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا کے بڑے برانڈز باربی تھیم کو فروغ دے رہے ہیں۔

دسترخوان

Women

Barbie