Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیشنل گیمز میں میڈل جیتنے والی دو خواتین اتھلیٹ سمیت 5 کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت

کھلاڑیوں پر انٹرنیشنل پابندی کے خطرات منڈلانے لگے
شائع 15 جولائ 2023 09:52am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نیشنل گیمز میں میڈل جیتنے والے 5 کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، تین گولڈ میڈل جیتنے والی ایشا عمران کا ڈوپ ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کھلاڑیوں کے ممنوعہ ادویات کے استعمال کے روک تھام میں ناکام ہوگئی ، پاکستان کے 4 ایتھلیٹس اور ایک ویٹ لفٹر کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے، کھلاڑیوں پر انٹرنیشنل پابندی کے خطرات منڈلانے لگے۔

ایشا عمران کا ڈوپ ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے حالانکہ وہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپٸین شپ کے اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ گولڈ میڈلسٹ رابعہ عاشق کا بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلا ہے، رابعہ عاشق نے نیشنل گیمز میں 2 گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلسٹ نعیم اختر اور عزیرالرحمان کا بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ویٹ لفٹر محمد آصف بھی مثبت ڈوپ ٹیسٹ والوں میں شامل ہیں۔

مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر اتھلیٹس کو عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، سیف گیمز میں بھی 3 ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلے تھے، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن پر عالمی پابندی کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔

sports

health tips

Pakistan Athletics Federation

national games