Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خربوزے اور لیموں کا ملاپ: جاپانی کسانوں نے نیا پھل ’لیمن میلن‘ اُگا لیا

رسیلا او کھٹاس سے بھرپور پھل 6 ہزار روپے فی کلو میں دستیاب
شائع 15 جولائ 2023 09:21am

جاپانی کسانوں نے تجربات کرتے ہوئے خربوزے اور لیموں کے ملاپ سے نیا پھل لیمن میلن اگا لیا ہے جو بیک وقت میٹھا و رسیلا اور کھٹاس سے بھرپور بھی ہے۔ یہ پھل 6 ہزار روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

ٹوکیو کے میڈیا آوٹ لیٹ سورا نیوز 24 کے مطابق گول شکل کا نیا پھل جاپان کے دوسرے بڑے جزیرے ہوکائیڈو میں کسانوں نے اگایا ہے جس کا نام لیمن میلن رکھا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق لیمن میلن کی کاشت ابھی محدود پیمانے پر کی جا رہی ہے،اسے ہوکائیڈو میں صرف پانچ کسان کاشت کررہے ہیں۔

نئے پھل کی شکل خربوزے جیسی ہے لیکن اس پر سبز رنگ کی دھاریاں نہیں ہیں جب کہ اندر سے یہ پھل سفید ہے۔

پھل کو تیار کرنے والی جاپانی ہارٹی کلچر کمپنی نے کہا ہے کہ جس خربوزے سے اس پھل کو بنایا گیا اسے بیرون ملک سے درآمد کیا گیا تھا۔ کمپنی نے گزشتہ5 سال کے دوران نیا پھل اگانے کے لیے بے شمار تجربات کیے ہیں۔

کسانوں کی جانب سے تیار کیا جانے والا یہ نیا پھل اس وقت جاپان کی سپر مارکیٹوں میں تین ہزار 128 ین فی کلو (تقریباً 6 ہزار پاکستانی روپے ) کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذائقے کے اعتبار سے جب لیمن میلن تازہ ہوتا ہے تو ناشپاتی جیسا ہوتا ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ ذائقہ خربوزے جیسا ہو جاتا ہے۔

سائنس

leomn melon

Japanese scientist