Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

روسی پارلیمنٹ پاکستان کے نقش قدم پر چل پڑی، تبدیلی جنس پر پابندی لگا دی

مغربی اور یورپی دنیا میں جو کچھ غیر فطری ہو رہا ہے، ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں، اسپیکر اسمبلی
شائع 15 جولائ 2023 09:11am
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

روسی پارلیمنٹ نے ملک میں جنس کی تبدیلی (صنفی تفویض) کیلئے سرجری کرانے پر پابندی لگانے کا ایک نیا قانون منظور کرلیا۔

روسی پارلیمنٹ نے ملک میں جنس کی تبدیلی کیلئے سرجری کرانے پر پابندی لگانے کا ایک نیا قانون منظور کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی ریاست ڈوما نے ایک بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت (اپنی دستاویزات پر بھی) اپنی جنس تبدیل کرنے پر پابندی ہو گی۔

مذکورہ بالا بل کی اب ایوان بالا اور صدر ولادی میر پوٹن سے منظوری ضروری ہوگی جس کے بعد قانون حتمی طور پر نافذ ہو جائے گا۔

جس کے بعد جنس تبدیلی کا کوئی بھی اقدام خلاف قانون ہوگا، ڈاکٹرز جنس کی تبدیلی کے لیے کوئی آپریشن نہیں کر سکیں گے۔

اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے کہا کہ مغربی اور یورپی دنیا میں جو کچھ غیر فطری ہو رہا ہے، ہم واحد یورپی ملک ہیں ہیں جو اس کی مخالفت کرتے ہیں اور خاندانوں اور روایتی اقدار کو بچانے کے لیے سب کچھ کررہے ہیں۔

انہوں نے جنس تبدیل کرنے والی سرجری کو قوم کے انحطاط کا راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل ہمارے شہریوں اور ہمارے بچوں کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔

russia

Transgender

Gender Changing Surgery