Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

دُنیا میں سب سے زیادہ ٹوتھ برش جمع کرنے والی لڑکی

کیلی ہارڈی اپنا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں آنے کی منتظر
شائع 15 جولائ 2023 08:53am
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

مسی ساگا سے تعلق رکھنے والی کیلی ہارڈی کو ٹوتھ برش جمع کرنے کا شوق ہے اوراس شوق کی بدولت اب کیلی کا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں آئے گا۔

12 سال کی عمر سے ٹوتھ برش جمع کرنے والی کیلی پاس ایک ہزار 618 برش ہیں ۔ کیلی کا کہنا ہے کہ انہیں ٹوتھ برش سے بہت لگاؤ ہے اور وہ اب بھی طرح طرح کے ٹوتھ برش جمع کرتی ہیں۔ ان کے پاس مختلف کارٹون، تھیمز والے ٹوتھ برش بھی ہیں جن میں اسٹار وارز اور سمپسن کے کردار بنے ہوئے ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے عملے کے لیے کیلی نے ایک بڑے جمنازیم کا رخ کیا۔ وہاں میزوں کی قطار پر اپنے ٹوتھ برش رکھے جس کے بعد عملے نے ٹوتھ برش گننے کا کام شروع کیا۔

پوری ٹیم کوکیلی کے جمع کیے جانے والے ٹوتھ برش کی تعداد گننے میں 40 منٹ لگے۔ٹیم نے اپنی دستاویز مکمل کرکے کارروائی کے لیے ثبوت آگے روانہ کردیےہیں تاہم اس کی تصدیق میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک ہزار 320 ٹوتھ برش جمع کرنے والے روس کے گریگوری فلیشر کے پاس تھا۔ توقع کی جارہی ہے کہ کیلی ہارڈی اس ریکارڈ کو توڑدیں گی۔

Women

entertainment

worldrecord