Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت گروپ کا سرغنہ گرفتار، بم بنانے کے آلات برآمد

گرفتار ملزم جبران رحمان ڈکیت کا بیٹا ہے، پولیس
شائع 14 جولائ 2023 11:51pm

پولیس نے لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت گروپ کے سرغنہ کو دستی بم اور بم بنانے والے آلات سمیت گرفتار کرلیا۔

کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت گروپ کے سرغنہ کو دستی بم اور بم بنانے والے سامان کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ کردار رحمان ڈکیت کا بیٹا ہے، اور ملزم قتل اقدام قتل، پولیس مقابلوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے دیسی بم، بم بنانے میں استعمال ہونے والے آلات، بیٹریاں برآمد ہوئی ہیں، بم کو بی ڈی ایس نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

Karachi Police

lyari gang war