Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک اور ڈرون طیارہ منشیات لے جاتے ہوئے کھیتوں میں گر گیا

ڈرون سے ڈرگ پاوڈر کے 5 پیکٹ برآمد
شائع 14 جولائ 2023 10:15pm

لاہور میں ایک اور ڈرون طیارہ منشیات کے پیکٹ لے جاتا ہوا فصلوں میں جا گرا۔

لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا عمل رک نہ سکا اور ایک اور ڈرون منشیات کے پیکٹ لیجاتا فصلوں میں جا گرا۔

پولیس کے مطابق ہڈیارہ کے علاقے میں ایک ڈرون منشیات لے جاتے ہوئے کھیتوں میں گرگیا، جس میں سے ڈرگ پاوڈر کے 5 پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ہڈیارہ پولیس اوراینٹی نارکوٹکس نے ڈرون اور اس میں سے ملنے والی منشیات قبضے میں لے کر لیا تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی کاہنہ کے علاقے میں منشیات سے بھرا ڈرون گرا تھا، تاہم پولیس اور دیگر ادارے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد کو تاحال گرفتار نہیں کرسکے۔

drone

Smuggling Drugs