Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل، نیب نے عمران خان کو طلب کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2023 08:53pm

قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جاری توشہ خانہ انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جاری توشہ خانہ نیب انکوائری میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

نیب راولپنڈی نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو 17 جولائی کو صبح 10بجے طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کردی گئی ہے، ثبوتوں اورگواہوں کے بیانات کی روشنی میں انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے متعلق دستاویزات بھی اپنے ہمراہ لانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

imran khan

pti chairman

tosha khana case

nab rawalpindi

Tosha Khana Criminal Proceedings Case