Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سرکاری افسران کو اکسانے کا کیس: فواد چوہدری کو دستاویزات مہیا کرنے کی ہدایت

فواد چوہدری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر
شائع 14 جولائ 2023 06:48pm

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف سرکاری افسران کو اکسانے کے کیس میں پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت تک سابق وفاقی وزیر کو دستاویزات مہیا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں آج سرکاری افسران کو اکسانے کے کیس میں فواد چوہدری پیش نہ ہوہے جبکہ ان کے وکیل فیصل چوہدری نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ والدہ کی طبیعت ناساز ہونے پر فواد چوہدری لاہور میں موجود ہیں، آپ فواد چوہدری سے چھوٹے ہیں یا بڑے۔

جج طاہر عباس سِپرا کے استفسار پر فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ عمر میں چھوٹا ہوں لیکن وزن میں بڑا ہوں۔

جواب میں جج طاہرعباس سِپرا نے کہا کہ چھوٹوں سے محبت زیادہ ہوتی ہے، آپ والدہ کو چھوڑ کر یہاں موجود ہیں، چوہدریوں کو اپنی باتیں کی خود سمجھ نہیں۔

سماعت کے دوران وکیل ملزم نے یو ایس بی مہیا کرنے کا تقاضہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا حق ہے۔

پراسیکیوٹر ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت تک فواد چوہدری کو دستاویزات مہیا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

district and session court

judge tahir abbas sipra