سندھ میں عادی مجرموں کو نگرانی کے لئے الیکٹرک کڑا پہنانے کا بل منظور
چوری، ڈکیتی، اقدام قتل کے ملزمان کو الیکٹرک کڑا لگایا جاٸے گا
سندھ اسمبلی نے عادی مجرموں کی نگرانی کیلیے برقی کڑا لگانے سے متعلق مجوزہ قانون سازی کا بل متفقہ طورپر منظورکرلیا۔
سندھ میں عادی مجرموں کی نگرانی کا قانون سازی کا بل سندھ اسمبلی میں منظور کرلیا گیا ہے، گزشتہ برس دسمبر میں قانون سے متعلق بل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، جو اب منظور ہوا ہے۔
مجوزہ بل کے تحت اب عادی مجرموں کو برقی کڑا لگایا جائے گا۔ بل کے متن کے مطابق چوری، ڈکیتی، اقدام قتل کے ملزمان، کار، موٹرسائیکل چوری و چھیننے والے اور منشیات کے عادی مجرموں کو الیکٹرک کڑا لگایا جاٸے گا۔
ایوان میں بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، اور سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
Sindh Assembly
Electronic bracelets for monitoring habitual offenders
مقبول ترین
Comments are closed on this story.