Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئیں

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں 2 بار ٹکرائیں گی
شائع 14 جولائ 2023 05:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

ایشیا کپ 2023 میں پاک بھارت میچ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئیں۔

ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچز 5 اور 10 ستمبر کو ہونے کے امکان ہیں۔

ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا 10 ستمبر کو متوقع ہے۔

بھارت کے ایشیاکپ کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

ایشیا کپ کا حتمی شیڈول کیا؟ فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوگا

دوسری جانب ایشیا کپ کے حتمی شیڈول سے متعلق تمام امور طے کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 16جولاٸی کو دبٸی میں منعقد ہوگا۔

ایشیا کپ کے میچز، وینیو سمیت تمام امور حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس 16جولاٸی کو د بٸی میں ہوگا۔

اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جاے گی۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے میزبان شہر کا بھی فیصلہ ہوگا، پاکستان میں ایشیا کپ کے 4 میچز کھیلیں جاٸیں گے۔

cricket

asian cricket council

Pakistan vs India

ASIA CUP 2023