Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

آن لائن لون ایپس چلانے والوں نے ٹارچر کالز کے علیحدہ سیکشن بنا رکھے ہیں، گرفتار ملزم

ہر ملزم کو روزانہ 100 سے 150 کالز کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا
شائع 14 جولائ 2023 05:41pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

آن لائن لون ایپلیکشن کیس میں ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل راولپنڈی کی جانب سے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بلیک میلنگ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

کارروائیاں سید پور روڈ راولپنڈی میں کی گئیں، کمپنی کے مختلف دفاتر کوسیل کرتے ہوئے 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی ے کے مطابق ملزمان کو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو کال کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا۔

آن لائن کمپنی میں مختلف سیکشن بنے ہوئے تھے۔ ہر ملزم کو روزانہ کی بنیاد پر 100 سے 150 کالز کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا۔ مذکورہ دفاتر میں کالز سے متعلق علیحدہ سیکشن بنے ہوئے تھے۔

مذکورہ لون ایپس کے ذریعے ملزمان کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی تھی۔ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں دستاویزات، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، موبائل سمیں برآمد کر لی گئیں۔

ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

rawalpindi

Online Loan Apps

ٖFIA Cyber Crime