یہ ڈش کھائیں اور ریسٹورنٹ میں سونے کی سہولت پائیں
کسٹمرز کو راغب کرنے کے لیے شاپنگ مالزمیں ڈسکاؤنٹ اور ریسٹورنٹس میں ڈیلز کی ترغیب دینا عام سی بات ہے لیکن اردن کے ایک ریسٹورنٹ نے ایک ایسی انوکھی آفرکی ہے کہ کیا ہی کہنے۔
اس ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے لیے آنے والوں کو اب آرام کے لیے بستربھی مہیاکیا جارہا ہے۔
الامارات الیوم میں شائع رپورٹ کے مطابق ریسٹورنٹ نے طعام کے ساتھ ساتھ مختصر قیام کی یہ خصوصی پیشکش اپنی ایک خاص ڈش کی وجہ سے کی ہے۔
ریسٹورنٹ مالک کے بیٹے عمر المبیضین نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی ابتداء ایک مذاق سے ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ، ’ہمارا ریسٹورنٹ ایک ڈش ’المنسف‘ کی وجہ سےخاص شہرت رکھتا ہے۔ اسی لیے پیشکش کی گئی کہ المنسف ڈش طلب کرنے والوں کو ریسٹورنٹ میں آرام کے لیے بیڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔
یہ ڈش دنبے کے گوشت سے تیار کی جاتی ہے۔
عمر کے مطابق یہ پیشکش سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ ہمارے ریسٹورنٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور گاہک یہ ڈش کھانے کیلئے آنے لگے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے یہ بات محسوس کی تھی کہ ریسٹورنٹ میں آنے والے اگاہک المنسفکھانے کے بعد تھکن محسوس کرتے ہیں اور انہیں اونگھ آنے لگتی ہے۔ اسی وجہ سے ہمیں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ گاہکوں کو کھانے کے بعد سونے کی سہولت بھی دی جائے۔
اس ریسٹورنٹ کا افتتاح چھ ماہ قبل دارالحکومت عمان میں ہوا تھا۔ سیاح اور روایت پسند لوگ اس ڈش کو بےحد شوق سے کھا رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.