Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپ اپنے کان کاٹن بڈز سے صاف کرتے ہیں تو یہ جان لیں

کان کی صفائی کے متبادل اور آسان طریقے اپنائیں
شائع 14 جولائ 2023 01:54pm
تصویر: دیلی میل ڈاٹ یوکے
تصویر: دیلی میل ڈاٹ یوکے

کاٹن بڈزسے کان صاف کرنے والوں کو اگر اس کے نقصانات پتہ چل جائیں تو وہ انہیں ہاتھ بھی نہ لگائیں۔

کاٹن بڈ یا روئی سے کان صاف کرنے سے پہلے پیکنگ پر لکھا پیغام ضرور پڑھ لیں ۔ یہ کمپنیاں پیکنگ پر لکھ کر متنبہ کرتی ہیں کہ ان کا استعمال کان کے اندر موجود نالیوں کو صاف کرنے کیلئے نہیں بلکہ صرف باہری حصے کی صفائی کے لیے ہونا چاہیے۔

اصل میں جب ہم کاٹن بڈز کا استعمال کرتے ہیں تو ویکس کو کان کے اندر دھکیل دیتے ہیں۔ یہ روئی کان کے اندرونی حصوں میں میل چپکا سکتی ہے جس سے کان کا پردہ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے ۔

ایئر ویکس میں کان میں باہر سے داخل ہونے والے ایسے بیکٹیریا بھی ہو سکتے ہیں جو انفیکشن کی وجہ بن سکتے ہیں۔

برطانوی ماہرین کے مطابق اگر کاٹن بڈز کان کے اندر بہت گہرائی تک چلے جائیں تو اس سے کان کا پردہ پھٹ بھی سکتا ہے۔ اچانک درد بڑھا جاتا ہے، خون نکل سکتا ہے اور عارضی طور پر سننے کی صلاحیت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

کان کی صفائی کیسے کریں

نہاتے وقت کانوں کو گرم پانی سے دھو لیں، ساتھ ہی ہاتھ کی چھوٹی انگلی کی مدد سے صاف کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ سوتے وقت زیتون کا تیل گرم کریں، اور ڈراپر کی مدد سے چند قطرے کان میں ڈالیں اور سوجائیں۔ زیتون کا تیل خود بخود کان میں جذب ہوجائے گا اور کان صاف رہے گا۔

آپ اپنے کانوں کو صاف کرنے کے لئے میڈیکیٹڈ قطروں کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

بازار سے آسانی کے ساتھ آپ کو یہ چیزیں مل سکتی ہیں۔

ہائیڈروجن پر آکسائیڈ

گلیسرین

پیروآکسائیڈ

بے بی آئل

آپ اپنے کان میں مناسب مقدار میں محلول کو شامل کریں۔ کچھ وقت کے لیے انتظار کریں اورپھر اسے باہر نکال دیں۔

اس کے علاوہ آپ کان کی میل دور کرنے کیلئے ایئر ویکس کٹ کا بھی استعمال کر سکتے ہیں جو میڈیکل سٹور سے باآسانی مل سکتی ہے۔

Women

health tips

healthy lifestyle

earwax