Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی روکنے کی درخواست 21 جولائی تک ملتوی

ایسا کبھی تاریح میں نہیں ہوا جو چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہا ہے، لطیف کھوسہ
شائع 14 جولائ 2023 12:47pm
لاہور ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل
لاہور ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف کے کیسز یکجا کرنے اور کارروائی روکنے کی درخواست آئندہ جمعہ 21 جولائی تج ملتوی کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا۔

وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات میں ایک جیسی دفعات ہیں ایک جیسا رول بتایا گیا ہے، ایسا کبھی تاریح میں نہیں ہوا جو آج چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آگر میرے موکل کسی مقدمے میں نامزد نہیں تھے تو بعد میں انہیں کسی اور کے کہنے پر نامزد کر دیا گیا۔

عدالت نے سے استفسار کیا کہ جتنے چالان ہوئے ہیں اس کا ریکارڈ کہاں ہے، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ ابھی مکمل رپورٹ نہیں آئی، لہٰذا آپ پیر تک کے لئے سماعت ملتوی کر دیں۔

عدالت نے کیس پر مزید کارروائی 21 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمات کے چالان کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

imran khan

Lahore High Court

pti chairman

latif khosa