ڈالر ایک بار پھر مہنگا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی
پہلے سیشن کے اختتام پر 100انڈیکس 45 ہزار 182پر بند
کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 13 پیسے بڑھ جانے کے بعد لین دین277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا ہے۔
ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں دو روپے اضافے سے ڈالر281 روپے کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 98 پیسے کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے 46 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کمی دیکھی جا رہی ہے۔
اسٹاک ایکس چینج میں 100انڈیکس میں 84 پوائنٹس کمی کے بعد پہلے سیشن کے اختتام پر100 انڈیکس 45 ہزار 182 پر بند ہوا ہے۔
PSX
pakistan stock exchange
ڈالر
pakistani rupee
interbank
USD VS PKR
مقبول ترین
Comments are closed on this story.