Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں بارش کب ہوگی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

کراچی میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2023 12:09pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شہر قائد میں سمندری ہوائیں چلنے کے باعث گرم موسم میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن گرمی کی شدید لہرکے ستائے شہری منتظرہیں کہ کب بارش برسے اور موسم خوشگوار ہوجائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا اور کم سےکم درجہ حرارت 29.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

موسم کی صورتحال بتانے والے ادارے کے مطابق کراچی میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔

سمندری ہواؤں کے بہتر بہاؤ کے باعث انتہائی مرطوب موسم میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

شہر قائد میں اگلے تین سے چار دنوں تک رات گئے اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش جب کہ گہرے سمندری بادل چھانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 35 سینٹی گریڈ جب کہ کم سے کم سے کم درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ 20 جولائی سے قبل بارش کا امکان نہیں، اس کے بعد کراچی میں مون سون بارشوں کا ایک اور سسٹم رخ کرے گا۔

karachi

Rain

Karachi Rain