Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’تلاش برائے شوہر‘ ، امریکی خاتون نے ہزاروں ڈالرز کی انعامی رقم رکھ دی

ڈیٹنگ ایپس پرناکامی کے بعد خاتون نصف بہترکی تلاش میں مدد کی طلبگار
شائع 14 جولائ 2023 10:52am
تصویر: نیو یارک پوسٹ
تصویر: نیو یارک پوسٹ

شادی کی خواہشمند امریکی خاتون نے ڈیٹنگ ایپس پر ناکامی کے بعد اپنا ’نصف بہتر‘ ڈھونڈ کر دینے والے کیلئے 5 ہزارڈالرز انعام کا اعلان کیا ہے۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق پیشے کے لحاظ سے کارپوریٹ اٹارنی اور لاس اینجلس کی رہائشی 35 سالہ ایو ٹلی کُولسن نے ویڈیو سٹریمنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنے لیے زندگی کا ساتھی ڈھونڈنے میں مدد مانگی ہے۔

خاتون کو ٹک ٹاک پر ایک لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں۔

ایو ٹلی کُولسن نے انکشاف کیا کہ پہلے انہوں نے نے اپنے لیے شوہرکی تلاش والی بات اپنی سہیلیوں اور باس سے کی تھی لیکن اب وہ یہ بات سب کے سامنے رکھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ، ’میری آفر یہ ہے کہ آپ مجھے میرے شوہر سے ملوائیں اور میں اُس شخص سے شادی کرلوں تو میں رشتہ ڈھونڈنے والے کو5 ہزارڈالر دوں گی‘۔

اس پیٖغام میں ایک ٹوئسٹ ہے۔ خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اُس شخص کے ساتھ زیادہ عرصے تک شادی شدہ نہیں رہ سکتیں اور 20 برس بعد بھی طلاق دے سکتی ہیں، لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر کوئی انہیں ایسے شخص سے ملوائے جو ان کے دل میں اتر جائے تو وہ ایسا کرنے والے کو پانچ ہزار ڈالرزدیں گی۔

گزشتپ 5 سال سے سنگل ایوا ڈیٹنگ ایپس کے استعمال سے تھک چکی ہیں۔ انہوں نے براہ راست لوگوں سے ملنے کی کوشش بھی کی لیکن کوئی بھی ان کے معیار پر پورا نہیں اترا۔

ایوا کا کہنا ہے کہ ، ’ کورونا وائرس کے بعد ڈیٹنگ کلچر میں تبدیلی آئی ہے، لڑکے براہ راست ملنے نہیں آتے اور بہت سے مرد ڈیٹ کیلئے سنجیدہ بھی نہیں ہیں، تو اگرکوئی مجھے ایسا شوہرڈھونڈ دے جو اس رشتے کیلئے سنجیدہ ہو، میرا خیال رکھے اور ضروریات پوری کرے تو میں اسے انعامی رقم دوں گی۔

انہوں نے اس ’ضرورت رشتہ‘ کیلئے اپنی پسند بھی بتائی ہے، ایوا ایسے شوہرکی خواہشمند ہیں جو 27 سے 40 سال تک کی عمر کا ہو قد پانچ فٹ 11 انچ تک ہو اور برطانوی حس مزاح برطانوی ہو۔ اس کے علاوہ اُسے کھیلوں، جانوروں اوربچوں کابھی شوق ہو۔

ایوا خواہش رکھتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر نشہ آور ادویات نہ لیتا ہو، ساسی اور مذہبی نظریات سمیت قومیت وغیرہ اُن کیلئے معنی نہیں رکھتے۔

رشتہ کروانے والے کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کے فوری بعد 5 ہزار ڈالرز ادا کردیے جائیں گے۔

Finds a husband

Eve Tilley Coulson

dating apps