Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانوی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سوال اٹھا دیے

2002 کے گجرات اور 2023 کے منی پور فسادات میں گہری ممالثت ہے، ہیرالڈ
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2023 12:10pm
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی۔ فوٹو — فائل
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی۔ فوٹو — فائل

برطانوی جریدے ہیرالڈ نے نام نہاد بھارتی جموریت کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

ہیرالڈ نے میں مودی سرکار کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے نسل پرستی اور گرتے صحافتی معیار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنی رپورٹ میں برطانوی جریدے نے لکھا کہ پرتشدد بڑھتے واقعات پرمودی کی خاموشی مجرمانہ ہے، خاموشی کی بنیادی وجہ انتہا پسند اکثریت کی خوشنودی ہے۔

برطانوی کا کہنا ہے کہ صدر بھارتی ریسلنگ کے خواتین ریسلر کے جنسی استحصال کے الزامات پر ایکشن نہ لیا جب کہ منی پور میں 250 سے زائد چرچ نذر آتش، 115 افراد ہلاک ہوئے، ان فسادات پر مودی سرکار کی خاموشی سیاسی مقاصد کے لئے ہے۔

ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ بھارت دنیا بھر میں انٹرنیٹ بندش کے لحاظ سے گزشتہ 4 سالوں سے سرفہرست رہا، ذرائع ابلاغ کی بندش میں بھارت یوکرین پر بھی سبقت لے گیا ہے۔

برطانوی جیردے ہیرالڈ نے مزید لکھا کہ 2002 کے گجرات اور 2023 کے منی پور فسادات می گہری ممالثت ہے۔

Narendra Modi

Manipur

Herald

indian gujrat