جناح ہاؤس حملہ: جے آئی ٹی نے عمران خان کو آج طلب کرلیا
چیئرمین پی ٹی آئی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوں گے
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہورپرحملے کے معاملے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج طلب کرلیا۔
جے آئی ٹی نے 9 مئی کو ان کی گرفتاری والے روز لاہور کے جناح ہاؤس پر حملے اور جلاو گھیراؤ کے معاملے میں طلب کیا ہے۔
عمران خان سہہ پہر 4 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔
جے آئی ٹی نے اس سے قبل بھی دو مرتبہ چئیرمین پی ٹی آئی کو طلب کرچکی ہے مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔
imran khan
JIT
9 May
Jinnah House Attack
مقبول ترین
Comments are closed on this story.