Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اب پارٹی میرے بھائی کو پوچھ بھی نہیں رہی‘ 9 مئی واقعات میں ملوث شرپسند کے بھائی کا مذمتی بیان

'ایسے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں، جو ہوا صحیح نہیں ہوا'
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2023 10:16am
شرپسند سعید عالم کا بھائی۔ فوٹو — اسکرین گریب
شرپسند سعید عالم کا بھائی۔ فوٹو — اسکرین گریب

9 مئی کے واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند کے بھائی کا شرپسندی کے خلاف مذمتی بیان سامنے آگیا ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں سعید عالم کے بھائی نے اپنے بھائی کی غنڈہ گردی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں، جو ہوا صحیح نہیں ہوا۔

سعید عالم کے بھائی نے نام لیے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ ان کی لیڈر شپ کہتی ہے اپنے علاقوں میں نکلو اور توڑ پھوڑ کرو تاہم اب پارٹی میرے بھائی کو پوچھ بھی نہیں رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اداروں کے خلاف بات کر رہے ہیں جب کہ فوج ہماری شان ہے، لہٰذا ایسے لوگوں کو پکڑنا چاہیے۔

شرپسند کے بھائی نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ توڑ پھوڑ اور اداروں کے خلاف نعرے بازی نہ کریں۔

pti

9 May