Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہر قسم کے اسلامو فوبیا کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، چین

چین تمام مذاہب اورعقائد کے باہمی احترام کا حامی ہے، ترجمان چینی محکمہ خارجہ
شائع 13 جولائ 2023 11:59pm

چین نے سویڈن واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قسم کے اسلامو فوبیا کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

ترجمان چینی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، اور ہر قسم کے اسلامو فوبیا کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

ترجمان چینی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی تنازع بھڑکانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، چین تمام مذاہب اورعقائد کےباہمی احترام کا حامی ہے۔

ترجمان چینی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی تہذیب کےنفاذکیلئےچین عالمی برادری کےساتھ مل کر کام کرے گا۔

china

Spokesperson of the Chinese Foreign Ministry