Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر تحریک انصاف کا رد عمل

15 ماہ بعد قوم جان چکی کہ شہباز شریف شعبدہ باز ہے، ترجمان پی ٹی آئی
شائع 13 جولائ 2023 09:33pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہبازشریف کے قوم سے خطاب پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعظم کا خطاب کارکردگی پر پردہ پوشی کی مایوس کن کوشش ہے، 15 ماہ کے بعد قوم جان چکی کہ شہباز شریف شعبدہ باز ہے، انہوں نے ترقی کرتی معیشت کو 0.3 فیصد پر پہنچادیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو دہشت گردی اور بدامنی کے سپرد کیا، موجودہ حکومت میں ساڑھے 8 لاکھ افراد ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے، 15 ماہ میں آئین پامال اورنیب سمیت قومی اداروں کوتباہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف ڈیل پی ٹی آئی کی حمایت سے میسر ہوسکی، سیاست اور ریاست کوعوام کی منشاء کے تابع کیا جائے۔

اسلام آباد

Reaction

PM Shehbaz Sharif

Address nation

pti spokesperson