Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

گزشتہ ہفتے ملکی مجموعی ذخائر 9 ارب 83 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے

رواں ہفتے ملنے والی رقوم 14 جولائی 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کو ظاہر ہوں گی
شائع 13 جولائ 2023 09:32pm

07 جولائی 2023ء تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 83 کروڑ 85 لاکھ امریکی ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 جولائی کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 52 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 31 کروڑ 45 لاکھ ڈالر تھے، اور ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 83 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 07 جولائی 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4 ارب 52 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے تھے۔

رواں ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، اور متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر ملے، جب کہ آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 لاکھ ڈالر آج موصول ہوچکے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سعودی عرب سے موصولہ 2 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر اور آئی ایم ایف سے موصول ہونے والے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کو شامل کرکے سرکاری ذخائر 8 ارب 70 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، تاہم یہ رقوم 14 جولائی 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہوں گی۔

IMF

ڈالر

State Bank Of pakistan

IMF program

US Dollars