Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا

آئندہ ہفتے 5 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے
شائع 13 جولائ 2023 09:26pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے 17 جولائی کا ججز روسٹر جاری کر دیا، آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر 5 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی آئندہ ہفتے بھی کسی بینچ کا حصہ نہیں ہیں، وہ آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک کریں گے۔

بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔

بینچ نمبر 2 میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے، بینچ نمبر 3 جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔

روسٹر کے مطابق دن ساڑھے 11 بجے کے بعد بینچ نمبر 4 میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہوں گے جبکہ دن ساڑھے 11 بجے کے بعد بینچ نمبر 5 جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔

آئندہ ہفتے 17 جولائی کو کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے لیے بھی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل بینچ کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات سنے گا۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Address nation