Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آن لائن قرض دینے والی ایپس کیخلاف کارروائی شروع، اسلام آباد میں دفتر سیل

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے پیشرفت رپورٹ طلب
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2023 11:17am

آن لائن قرضے کی ایپس کے بڑے اسکینڈل کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سخت ایکشن لے لیا، سائبر کرائم ونگ سے پیشرفت رپورٹ طلب کر لی گئی، سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع آن لائن قرضہ ایپ کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا، لیپ ٹاپس، کمپیوٹرز اور دستاویزی ریکارڈ قبضے میں لے کر دفتر سیل کر دیا گیا۔

ایف آئی اے نے آن لائن قرضے کی ایپس اسکینڈل کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

آن لائن قرض کے بدلے سود پر سود، عدم ادائیگی اور دھکمیوں کے باعث رواں ہفتے 2 بچوں کے باپ نے خود کشی کی ٓتھی۔

ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے محسن حسن بٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ڈی جی ایف ائی اے کی ہدایت پر سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

لواحقین کی درخواست پر انسپیکٹر بدر شہزاد انکوائری کر رہے ہیں، کالرز کی اونرشپ، لوکیشن اور ریکارڈ کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی ٹیم نے متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں چھاپے مارے گئے، سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے بھی غیر قانونی لون ایپس کے حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی لون ایپس کو بلاک کرنے کے لیے پی ٹی اے سے درخواست کی جائے گی، آن لائن تشہیر کو بھی بلاک کیا جائے گا۔

FIA

اسلام آباد

cyber crime wing

online loan