Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں سے زیادتی کے واقعات بڑھ گئے

سب سے زیادہ کیسز گوجرانوالہ میں ریکارڈ
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2023 08:06pm

پنجاب میں لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں سے زیادتی کے کیسز زیادہ ریکارڈ کئے گئے۔

پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے رپورٹ جاری کردی ہے۔ اور محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ پر کمشنر لاہور نے سرکلر جاری کردیا ہے۔

یکم جنوری سے 15جون تک مرتب کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں سے زیادتی کے کیس زیادہ ریکارڈ ہوئے، لڑکوں سے زیادتی کا تناسب 69 فیصد جب کہ لڑکیوں سے زیادتی کا تناسب 31 فیصد رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ کیسز گوجرانوالہ میں ریکارڈ کئے گئے، جب کہ 10 اضلاع میں کم مقدمات راولپنڈی اور لاہور میں ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے ایسے واقعات بھی ہیں جو رپورٹ نہیں ہوتے، خوف اور معاشرتی مسائل کی وجہ سے بھی مقدمات رجسٹرڈ نہیں ہوتے، والدین کا بچوں کا میڈیکل کرانے میں رضامند نہ ہونا بھی رکاوٹ ہے۔

punjab

Child Abuse