Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مولانا طارق جمیل والدین سے عام بچوں کی طرح محبت کیوں نہیں کرتے تھے؟

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ بات کہی
شائع 13 جولائ 2023 07:23pm

مولانا طارق جمیل پاکستان کی ایک ایسی شخصیت ہیں جن کا مختلف فرقوں اور مذاہب کے افراد انتہائی احترام کرتے ہیں اور نہ صرف ملک میں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

گزشتہ دنوں وہ حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ کے مہمان تھے اور اس گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں کچھ حقائق شیئر کیے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والدین سے کبھی بھی دوسرے بچوں کی طرح محبت نہیں کی اور وہ اب بھی اپنے دل میں ان کے لیے اس طرح کی محبت محسوس نہیں کرتے۔

مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ وہ صرف 11 برس کی عمر میں ہی حصول تعلیم کے سلسلے میں ہاسٹل بھیج دیے گئے تھے اور اس طرح وہ اپنے والدین کے ساتھ اس طرح کا لگاؤ ​​پیدا نہیں کرسکے جیسا دوسرے بچوں کا اپنے والدین کے ساتھ ہوتا ہے۔

اپنے تجربے کی روشنی میں مولانا طارق جمیل نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو چھوٹی عمر میں خود سے دور نہ بھیجیں کیوں کہ اس طرح ان کے بچے ان کے ساتھ وہ قربت کبھی محسوس نہیں کرسکیں گے جس طرح دوسرے بچے کرتے ہیں۔

Maulana Tariq Jameel