Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کے مدرسے میں طالبعلم پر بیہمانہ تشدد کرنے والا قاری گرفتار

قاری نے 12 سالہ طالبعلم کو تشدد اور حبس بے جا میں رکھا، پولیس
شائع 13 جولائ 2023 06:33pm
تصویر: پکس بے/فائل
تصویر: پکس بے/فائل

اسلام آباد پولیس نے مدرسے میں طالب علم پر تشدد کرنے والے قاری کو گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نامعلوم مدرسے میں قاری کی جانب سے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی 10 میں واقع مدرسے کے قاری کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم قاری کی جانب سے 12 سالہ طالبعلم کو تشدد اور حبس بے جا میں رکھا گیا۔ قاری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو ہونے پر مدرسے کے قاری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسلام آباد

islamabad police

Brutal violence on a student