Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کیخلاف دوران عدت نکاح کا مقدمہ پھر کھل گیا

سول جج نصرمِن اللہ کے فیصلے کو جج اعظم خان نے کالعدم قرار دے دیا
شائع 13 جولائ 2023 04:52pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس پر دائر اپیل منظور کرلی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سیشن جج اعظم خان نے چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس پر دائر اپیل منظور کرلی۔

عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سول جج نصر مِن اللہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ اور فیصلہ ریمانڈ بیک کرکے سول کورٹ کو دوبارہ سننے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ سول جج نصرمِن اللہ نے چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس ناقابلِ سماعت قرار دیا تھا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ دوران عدت نکاح کا معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

غیر شرعی نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار

13 مئی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سول جج نصرمن اللہ نے عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران وکیل راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدت کے دوران شادی غیر قانونی ہے، ایسا کہنا فراڈ ہے کہ 2018 کے پہلے دن شادی کریں گے تو وزیرِ اعظم بن جائیں گے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جنوری 2018 میں بشریٰ بی بی عدت میں تھیں، ان کی طلاق نومبر میں ہوئی تھی۔ اگر شادی قانونی تھی تو دوبارہ نکاح کیوں کیا، بنی گالہ سے فراڈ شروع ہوا اور نکاح لاہور میں ہوا۔

جج نے سوال کیا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا، اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتا ہے؟

وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت کو بتایا کہ نکاح خواں کو بھی اسلام آباد سے نکاح کے لیے لے جایا گیا، فروری 2018 میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دوبارہ اسلام آباد میں پڑھایا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل مکمل کئے تو عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اور بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی نیب راولپنڈی پیش میں نہ ہوئے

دوسری جانب نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہوئے۔

قومی احتساب بیورو نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج 2 بجے کمباؤنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس بھیجا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب سے پیشی کے لیے مہلت مانگ لی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر خان نے تحریری جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ نیب چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی اور تاریخ کو طلب کر لے، 19 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوں گے تو نیب میں بھی پیش ہو سکتے ہیں۔

imran khan

bushra bibi

pti chairman