Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گٹکا اور مین پوری کی خرید و فروخت پر پابندی کا ترمیمی بل سندھ اسمبلی سے منظور

سردار منظور خان پنہور کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور
شائع 13 جولائ 2023 04:16pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: سندھ اسمبلی میں گٹکا، مین پوری کی خرید اور فروخت پر پابندی کا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں گٹکا اور مین پوری کی تیاری، ذخیرہ، فروخت اور استعمال پر پابندی کے ساتھ سندھ پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ، ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے۔

اجلاس میں صوباٸی موٹروہیکلزترمیم اور سندھ ماس ٹرانزٹ اختیاری ترمیمی بل سندھ اسمبلی کی قاٸمہ کمیٹی کے سپرد کردیے گئے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں سردار منظور خان پنہور کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔

karachi

Sindh Assembly

Bill

Gutka