Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا بھرمیں ’باربی‘ کا ریڈ کارپٹ: فلمی ستارے بھی باربی بن گئے

مقبول ترین گڑیا پر مبنی کامیڈی فلم 'باربی' کا ریڈ کارپٹ ان دنوں سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ریڈ کارپٹ پر مارگوٹ روبی، ریان گوسلنگ فلم کے کردار کی حثیت سے جلوہ گر ہوئے اور انٹرنیشنل میڈیا پر چھائے رہے
شائع 13 جولائ 2023 03:50pm
تصویر: برطانوی میڈیا
تصویر: برطانوی میڈیا

بچوں کی پسندیدہ گڑیا ’باربی‘ اب حقیقی دنیا کے چلینجز کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔ فینٹیسی کامیڈی فلم ’باربی ’ کے لاس اینجلس اور لندن میں شاندار پریمیئرز ہوئے۔

مقبول ترین گڑیا پر مبنی کامیڈی فلم ’باربی‘ کا گلابی کارپٹ ان دنوں سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس موقع پر مارگوٹ روبی، ریان گوسلنگ فلم کے کردار کی حثیت سے جلوہ گر ہوئے اور انٹرنیشنل میڈیا پر چھائے رہے۔

فلم کے ستارے اور دیگر مشہور شخصیات اس موقع پر’باربی’ تھیم میں دکھائی دیے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

باربی فلم کے لاس اینجلس اور لندن میں دو بڑے پریمیئرز کو بے تحاشا پزیرائی ملی ،اس کے موقع پر فلم کا ریڈ کارپٹ ہالی وڈ کے ستاروں جگمگا اٹھا۔

ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ’مارگیٹ روبی‘ فلم میں ’باربی‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ جبکہ کین کا کردار رائن گوسلنگ ادا کر رہے ہیں۔دیگر اداکاروں میں امیر کافریرا، دعالیپا بھی شامل ہیں جبکہ فلم کے ہدایت کار گریٹاگروگ ہیں۔

پاکستان میں ”باربی“ مووی 21 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Women

entertainment

movie

Barbie