Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکارہ ریکھا کے نئے فوٹو شوٹ میں اس دوپٹے کی خاص بات کیا ہے

اداکارہ کے سدا بہارحسن کے علاوہ منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ لباس نے سب کی توجہ حاصل کی
شائع 13 جولائ 2023 03:19pm

بھارتی اداکارہ ریکھا کے نئے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پرخوب چرچے ہیں ، اداکارہ کے سدا بہار حسن کے علاوہ جس چیز نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی وہ منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ انوکھا لباس تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب لیجنڈری اداکارہ نے یہ لباس پہنا ہو۔ انہوں نے سونم کے آہوجا کی شادی کے شاندار استقبالیہ کے لیے بھئی اسی انداز کا لباس پہنا تھا۔

ریکھا کا اوڑھا گیا یہ خوبصورت دوپٹہ اور اسے لیے جانے کا انداز حیدرآبادی کھڑا دوپٹہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ دوپٹہ ہندوستان کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد والوں کا روایتی انداز ہے۔ حیدرآبادی دلہنیں اسی انداز سے دوپٹی لیتی ہیں۔ اگرآپ کو یاد ہو تو بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی اپنی شادی پر یہی روایتی انداز اپنایا تھا۔

کھڑے دوپٹے کو ایسے لیا جاتا ہے کہ یہ جسم پر ایک کھڑی پلٹ جیسی ساخت بناتا ہے۔ دوپٹے کو پہلے سر کے اوپر لیا جاتا ہے اور پھر اس چنٹیں ڈالی جاتی ہیں کہ یہ پنکھے یا مور کی دم کے متشابہہ لگتا ہے۔

اس کے بعد پن یا ٹکس کا استعمال کرتے ہوئے جگہ جگہ اس کی کھڑی لُک برقرار رکھی جاتی ہے۔باقی ماندہ کپڑا عام طور پر کندھے اور پیٹھ پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

کھڑا دوپٹہ اسٹائل اپنے شاہی اور خوبصورت انداز کے لئے جانا جاتا ہے۔

اسے اکثر روایتی حیدرآبادی دلہن کے لباس کے ساتھ جوڑا جاتا ہے ، جیسے کہ شرارہ یا لہنگا ، اور کڑھائی سے سجے دیگر ملبوسات۔ یہ دوپٹہ عام طور پر ریشم ، جارجٹ ، یا آرگنزا جیسے کپڑوں سے بنایا جاتا ہے۔

Women

women fashion

dress style

hyderabadi dress