Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پائلٹ نے طیارے کے اسپیکر پر خاتون مسافر کو شادی کی پیشکش کردی

شادی کی پیشکش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے
شائع 13 جولائ 2023 03:13pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

لبنان کے ایک پائلٹ نے اڑان بھرنے سے کچھ دیر قبل ایک طیارے میں سوار 245 مسافروں کے سامنے خاتون کو شادی کی پیشکش کرکے سب کو حیران کردیا۔

مڈل ایسٹ ایئرلائنز کے ایک کپتان ابراہیم خطیب نے طیارے کے اسیپیکر پر کرتے ہوئے ایک خاتون کو شادی پیشکش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے کاک پٹ میں سوار افراد سے خطاب کرتے ہوئے پیارے مسافروں، میں آج جہاز میں ایک بہت ہی خاص مسافر کا استقبال کرنا چاہتا ہوں۔

کپتان ابراہیم خطیب نے ساتھ ہی مسافر کو اپنی نشست سے کھڑے ہونے کی درخواست کی۔

پائلٹ نے خاتون سے مخاطب ہوکر کہمیں 245 مسافروں کے سامنے آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں، لہٰذا میں نے زندگی بھر آپ کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شادی کی پیشکش پر خاتون خوشی کے آنسو بہائے بغیر نہ رہ سکی جس کے ساتھ ہی دیگر مسافروں نے دونوں کے لئے تالیاں بجائیں۔

پائلٹ نے سوال کیا کہ اب میں تم سے مشہور سوال پوچھتا ہوں کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی جس پر خاتون نے رضامندی ظاہر کردی۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کس ہوائی اڈے پر پیش آئی اور پرواز کہاں جا رہی تھی۔

Viral Video

lebanon

Pilot