Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

وِگ لگا کر جانے والا دلہا سسرالیوں سے پِٹ گیا

اقبال پورکے رہائشی شخص کی یہ دوسری شادی تھی
شائع 13 جولائ 2023 01:20pm
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

شادی کی تقریب کے دوران وِگ سے اپنے گنج پن کو چُھپانے والے دولہا کو دلہن کے اہل خانہ نے پیٹ ڈالا۔

بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا میں زندگی کی نئی شروعات کے لیے بارات لے کر جانے والے کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ بالوں سے محروم دولہا وِگ لگا کردلہن لینے پہنچا تھا۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق اقبال پور کے رہائشی شخص کی یہ دوسری شادی تھی۔ باجوڑہ گاؤں میں ہونے والی اس تقریب میں دُلہا نے سر پرسہرا سجا رکھا تھا ۔

اس دوران دُلہن کے اہل خانہ کو شک گزرا کہ دکھائی دینے والے بال اصلی نہیں، چیک کرنے پر یہ بات منکشف ہوئی کہ دُولہا گنجا ہے اور یہ بات اس نے لڑکی والوں سے چھپائی تھی۔

دُلہن کے گھر والوں نے مشتعل ہوکر دولہا کو پیٹ ڈالا اور وگ بھی اتار دی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے اہل خانہ دولہے کو مارتے ہوئے تلخ کلامی بھی کررہے ہیں۔

دولہا نے بار بارہاتھ جوڑ کر معافی مانگی لیکن مار پیٹ کرنے والے اسے معاف کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ آخر کار چند افراد نے مداخلت کرکے صلح صفائی کی کوشش کی ؛لیکن بات نہیں بنی۔

india

Bald groom