Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلبر خان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ کا آج ہونے والے چناؤ کا بائیکاٹ
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2023 01:03pm
نو منتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان۔ فوٹو — فائل
نو منتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان۔ فوٹو — فائل

گلبرخان بلا مقبالہ گلگت بلتستان کے قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں۔

اسپیکرنذیر ایڈووکیٹ کی زیرصدارت گلگت بلتستان اسمبلی اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کا کوئی رکن نہیں آیا جب کہ ایوان میں اپوزیشن کا ایک رکن موجود تھا۔

اپوزیشن رکن نواز خان ناجی نے گلگت بلتستان کے قائد ایوان کے لئے کی گئی رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے راجہ آعظم خان، جاوید منوا اور راجہ زکریا کی جانب سے آج ہونے والے چناؤ کے بائیکاٹ کے بعد حاجی گلبر بلامقابلہ گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے فاروڑ بلاک سے تعلق رکھنے والے حاجی گلبر خان کو پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی- ف) کی حمایت حاصل ہونے کے بعد ان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی تھی۔

حاجی گلبر کے مد مقابل امیدواروں نے وزیر اعلیٰ کے لیے ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا، بائیکاٹ کرنے میں ہم خیال گروپ کے ساتھ اتحادی جماعتیں مجلس وحدت المسلمین اور اسلامی تحریک بھی شامل ہے۔

بلا مقابلہ منتخب ہونے والے حاجی گلبر خان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر ہے اور وہ اس سے قبل وزیر صحت کے فرائز انجام دے چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

CM Gilgit Baltistan

leader of the house