Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات کی آج مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

سندھ اور بلوچستان کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات
شائع 13 جولائ 2023 10:43am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کچھ شہروں میں بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ پشاور، نوشہرہ، صوابی ، مردان ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم لاہور، مری، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ اور چکوال میں بادل برسنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کا موسم بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم خشک رہے گا، آزادکشمیر کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Rain

Hot Weather

Pakistan Meteorological Department