Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: سیشن کورٹ میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، ملزمان گرفتار

دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا، پولیس
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2023 10:54am
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

سیشن کورٹ لاہور میں پیشی کے موقع پر مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں فائرنگ کے بعد احاطہ عدالت میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پیشی کے موقع پر مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق خاتون اور مرد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردیں۔

پولیس کے مطابق سیشن کورٹ میں فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا جب کہ جائے وقوعہ سے 10 گولیوں کے خول برآمد ہوئے۔

آئی جی پنجاب نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

lahore police

Lahore Crime

Punjab Law and Order Situation