Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری کے بعد ڈالر مزید سستا ہوگیا

اسٹاک ایکس چینج کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 45 ہزار 266 پوائنٹس پر بند
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2023 05:46pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کی منظوری کے بعد مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.02 کمی ہونے کے بعد ڈالر 276 روپے 46 پیسے پر آگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے کمی سے281 روپے پر آگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر100انڈیکس 247 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار266 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری دے چکا ہے جس کے بعد آج ہی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کئی روز قبل بھی آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ (ایس بی اے) معاہدے کے فوری بعد اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ کاروبار ہوا تھا جب کہ ڈالر کے بھاؤ میں غیر معمولی کمی ہوئی تھی۔

IMF

ڈالر

US Dollars