Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: سوئی میں دہشتگردوں سےفائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید

فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاگ ہوگئے
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2023 11:46am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے سوئی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید اور دودہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق گزشتہ سوئی میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اوربھاری ہتھیاروں سے لیس دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس دوران 3 بہادرجوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ 2 دہشت گرد مارے گئے۔

اس سے قبل ژوب میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد شروع ہونے والا کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا جس میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

واقعے میں 9 سیکورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے۔

ISPR

بلوچستان

martyrs