Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنجے دت سابق کرکٹر جاوید میانداد سے ملاقات کے خواہش مند

جاوید میانداد نے ٹوئٹر پرسنجے دت کی ایک ویڈیو شیئر کردی
شائع 13 جولائ 2023 12:15am

بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کے مداح نکلے، جلد ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

جاوید میانداد نے ٹوئٹر پرسنجے دت کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سنجے دت جاوید میانداد کو سلام کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’آپکی ویڈیو دیکھ کر بہت مزہ آیا۔ بہت عرصے بعد آپکو دیکھ رہا ہوں، بہت اچھا لگا۔

بالی ووڈ اداکار نے ویڈیو کے اختتام پر جاوید میانداد کو ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جلد کینڈی میں ملاقات کرتے ہیں۔

سنجے دت کی دعوت کے جواب میں جاوید میاںداد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ رواں سال اگست میں لنکا پریمیئر لیگ کی فرنچائز ’بی لو کینڈی‘ میں شامل ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

Sunjay Dutt

Javed Miandad