Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ نے ایک اور عالمی اعزاز حاصل کرلیا

اداکارہ بی بی سی کی جاسوسی سیریز کا حصہ بن گئیں
شائع 13 جولائ 2023 12:09am

پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ پولائٹ سوسائٹی اورمس مارول کے بعد آگاتھا کریسٹی کے ناول پر مبنی فلم مڈراس ایزی کا حصہ بن گئیں۔

مشہور برطانوی مصنف اگاتھا کرسٹی کے ناول مڈر اس ایزی پرمبنی ایک سیزیر کی کاسٹ کا حصہ پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ بھی بن گئیں ہیں۔ نمرہ اس سیریز میں مسز ہمبلبی کا کردارنبھا رہی ہیں۔ جس میں ان کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ اداکار شامل ہونگے۔

حال ہی میں اس فلم کی عکس بندی اسکاٹ لینڈ میں شروع ہو گئی ہے۔

بی بی سی کی نئی تھرلر سیریز کیلئے ڈیوڈ جانسن، مورفڈ کلارک اور پینی لوپ ولٹن کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

دو پارٹ پر مشتمل سیریز کو سیان ونمی نے تحریر کیا ہے جبکہ اسے بھارتی نژاد برطانوی فلمساز مینو گاور ہدایت کاری دیں گی۔

یاد رہے کہ نمرہ نے پولائٹ سوسائٹی اور مس مارول میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Women

Nimra bucha