Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترک ڈرامہ کرولش عثمان کے مرکزی اداکار کا پاکستان آنے کا اعلان

جلد پاکستانی مداحوں سے ملاقات کروں گا، براک اوزجیفت
شائع 12 جولائ 2023 09:18pm

مشہور ترک ڈرامے کرولش عثمان کے ہیرو براک اوزجیفت پاکستانی برانڈ کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔

فیشن برانڈ جے ڈاٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرولس عثمان کے ہیرو براک اورزجیفت نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اورپاکستانی مداحوں سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ اطلاع بھی دی کہ پاکستانی برانڈ نے انہیں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔

اداکار براک اورزجیفت کے پاکستان آنے کی خبر پر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور متعدد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں اپنے شہر آنے کی دعوت بھی دی۔

ترکی کے مشہور ڈرامے کرولش عثمان کے 4 سیزنز مکمل ہوچکے ہیں اوراس ڈرامے کو بھی ارطغرل غازی کی طرح دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار میں نظر آنے والے اداکار انجین التان دوزیتان نے بھی 2020 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Kurulus Osman